ہر کامیابی کا راز محنت ہے ہمیں تکبر سے بچنا چاہیے، شاداب خان

ہر کامیابی کا راز محنت ہے ہمیں تکبر سے بچنا چاہیے، شاداب خان

لاہو ر: قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہر کامیابی کا راز محنت میں مضمر ہے اور ہمیں تکبر سے بچنا چاہیے جب کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کیلیے پوری ٹیم پرعزم تھی اور قوم کی دعاں کی بدولت فتح یاب ہوئے۔لیگ اسپنر شاداب خان نے یہاں ایک نجی اسکول کی تقریب میں شرکت کی اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جس سے بچے لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں نے گا ئوں کے اسکول سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے ہر کامیابی کا راز محنت میں مضمر ہے ہمیں غرور سے بچنا چاہیے اور عاجزی اختیار کرنی چاہیے۔ شاداب خان نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل پوری ٹیم جیت کیلئے پرعزم تھی قوم کی دعا ئوں سے چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالف ٹیموں کی زبان کو روکا نہیں جا سکتا، اس لیے یہ سوچنے کی بجائے اپنی پرفارمنس پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں۔واضح رہے کہ شاداب خان چیمپئنز ٹرافی فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین پلیئر ہیں۔

مصنف کے بارے میں