کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 4اہلکار شہید

کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 4اہلکار شہید

کراچی:کراچی کے سائیٹ ایریامیں نامعلوم افراد کی طرف سے فائر نگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے سائیٹ ایریا میں حبیب چورنگی کے قریب نا معلوم افراد نے افطاری کیلئے آئے پولیس اہلکاروں پر فائر کھول دیاجس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیالیکن جانبر نہ ہو سکے اور  چل بسے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور آسانی سے فرار ہو گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

علاقے کے ایس پی کاکہنا ہے کہ پولیس اہلکار افطاری کیلئے ہوٹل پر آئے تھے جب نا معلوم افراد نےان پر فائرنگ کردی جبکہ حملہ آوروں نے ہیلمنٹ پہنے ہوئے تھے۔