چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا 6 سال سے جاری شامی بحران کے سیاسی حل کا مطالبہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا 6 سال سے جاری شامی بحران کے سیاسی حل کا مطالبہ

بیروت:  چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے 6 سال سے جاری شامی بحران کے سیاسی حل کا مطالبہ کیا ہے۔

وانگ ژی کے مطابق ملک میں سلامتی کی صورتِ حال بہتر ہوتے ہی مہاجرین اپنے آبائی وطن جانا شروع کر دیں گے۔ چینی وزیر خارجہ نے یہ بات گزشتہ روز بیروت میں اپنے لبنانی ہم منصب جبران باسل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

وانگ ژی نے مزید کہا کہ چین ماضی میں بھی بیروت کو امداد فراہم کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی لبنان کی ضرورت کے مطابق یہ امداد جاری رکھے گا۔