لندن میں ملزم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد

لندن میں ملزم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد

لندن:  برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک مسجد کے قریب وین سے حملہ کرنے والے ملزم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ویلز کے شہر کارڈِف سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ ڈَیرن اوسبورن پر قتل اور اقدامِ قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ متوقع طور پر انہیں آج ہی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے بروز منگل کو ڈَیرن نے شمالی لندن میں واقع ایک مسجد پر اْس وقت اپنی وین چڑھا دی تھی جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ اس حملے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں