سنائپر کا نشانہ،2میل دور داعش کا اہلکار ہلاک

سنائپر کا نشانہ،2میل دور داعش کا اہلکار ہلاک

بغداد: برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈین سپیشل فورسزکے ایک نشانہ باز سپاہی نے  دلچسپ انداز سے داعش کے ایک شدت پسند کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔ اس میں دلچسپ بات یہ کہ کینیڈین فورسز کے نشانہ باز نے سنائپر سے نشانہ لیتے ہوئے 2میل دور داعش کے اہلکار کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔
کینیڈین نشانہ باز کے اس زبردست کارنامے کو ایک نیا ریکارڈ قرار دیا جا رہاہے۔ اس کا رنامے سے پہلے کسی نے بھی اتنے فاصلے سے کسی دہشتگرد کو سنائپر کا شکار نہیں بنایا۔
اطلاعات ہیں کہ کینیڈین نشانہ باز نے اپنے ٹارگٹ پر ایک اونچی عمارت سے گولی چلائی جو دو میل دور موجود تھا اور گولی کو اس تک پہنچنے میں صرف 10 سیکنڈ لگے۔