'عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کے الزامات سے متعلق پاکستان کا پیغام مل گیا ہے'

'عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کے الزامات سے متعلق پاکستان کا پیغام مل گیا ہے'
کیپشن: تمام قیدیوں سے امریکی آئین اور قانون کے مطابق برتاؤ کیا جاتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی سے متعلق رابطہ کیا ہے۔

واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کے الزامات سے متعلق پاکستان کا سرکاری پیغام ملا ہے۔

مزید پڑھیں: علی جہانگیر صدیقی نے ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کر دیں

ترجمان کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے اور تمام قیدیوں سے امریکی آئین اور قانون کے مطابق برتاؤ کیا جاتا ہے۔

دو روز قبل دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ ٹیکساس جیل میں قید عافیہ صدیقی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی رپورٹس کا معاملہ متعقلہ حکام کے ساتھ اٹھاتے ہوئے اُن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی، بلاول، بختاور اور آصفہ کی شرکت

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی تھیں تاہم ٹیکساس میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئیں تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں