چودھری نثار کو نااہل قرار دیئے جانے کیلئے دائر اپیل خارج کردی گئی

چودھری نثار کو نااہل قرار دیئے جانے کیلئے دائر اپیل خارج کردی گئی
کیپشن: چکوال اور جہلم کے 2امیدواروں کو جواب دہی کے لئی25جون کو طلب کر لیا ہے...فائل فوٹو

راولپنڈی : الیکشن ٹربیونل اپیلٹ کورٹ راولپنڈی کے جج جسٹس عبادالرحمان لودھی نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور حلقہ این اے 60 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے چکوال اور جہلم کے 2امیدواروں کو جواب دہی کے لئی25جون کو طلب کر لیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:علی جہانگیر صدیقی نے ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کر دیں

سابق وزیر داخلہ کے خلاف شاہد اورکزئی نے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار خان 1997 کے سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں لہٰذا چوہدری نثار کو نااہل قرار دیا جائے تاہم اپیلٹ کورٹ نے شاہد اورکزئی کی اپیل خارج کر دی اورریٹرنگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے چودھری نثار علی خان کو انتخابات میںحصہ لینے کی اجازت فیصلہ کیا.

یہ بھی پڑھیں:لیگی کارکن انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیساتھ کڑاکے بھی نکالیں گے:خواجہ سعد رفیق

ادھرحلقہ این اے 60 سے ایم ایم اے کے محمد ندیم شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی خارج کر دی محمد ندیم شیخ کے خلاف اپیل میں کہا گیا تھا کہ تائید کنندہ اور تجویز کنندہ حلقہ کے ووٹر نہیں اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی .

یہ بھی پڑھیں:نامعلوم شخص لائیو کوریج کے دوران خاتون صحافی کا بوسہ لے کر فرار

اسی طرح حلقہ این اے 66 جہلم سے امیداوربلال اظہر کیانی کے خلاف دوہری شہریت کا حامل ہونے ،این اے 66 جہلم سے امیدوار چوہدری فرخ الطاف سوئی گیس کے ناہندہ ہونے اور حلقہ این اے 64 چکوال سے پی ٹی آئی کے امیدوارسا بق ضلع ناظم چکوال سرادر غلام عباس کے خلاف کاغذات نامزدگی میں زرعی زمین ظاہر نہ کرنے پر ریفرنس دائر کیا گیا جس پر ریٹرننگ افسران نے ایپلٹ ٹریبوبل کو ریفرنس بھجوادیا جب کہ ایپلٹ کورٹ نے تینوں امیدواروں کو جوابدہی کے لئے 25 جون کانوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں