مریم نواز لاہور کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گی

مریم نواز لاہور کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گی

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز پہلی مرتبہ انتخابی دنگل میں اتر رہی ہیں۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اپنے حلقے کا انتخاب کر لیا۔ وہ لاہور کے حلقوں این اے 127 اور پی پی 173 سے میدان میں اُتریں گی۔

 

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پہلی مرتبہ انتخابی دنگل میں اتر رہی ہیں۔

 

مزید پڑھیں: سابق صوبائی وزیر رضا علی گیلانی بھی ن لیگ سے ناراض ہو گئے

ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے آبائی حلقے این اے 125 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے مگر اب وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 173 سے الیکشن لڑیں گی۔

 

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے مریم نواز کی بطور امیدوار منظوری دے دی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں