جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی لاکھوں روپے مالیت اثاثوں کے مالک نکلے

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی لاکھوں روپے مالیت اثاثوں کے مالک نکلے
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:سادگی کا پیکر امیرجماعت اسلامی سینٹر سراج الحق بھی لاکھوں روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی کارکن انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیساتھ کڑاکے بھی نکالیں گے:خواجہ سعد رفیق

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق سینٹر سراج الحق 29 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جس میں ساڑھے 4 تولہ زیور،12 کنال مشترکہ زمین اورنجی سکول میں حصہ دارشامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نامعلوم شخص لائیو کوریج کے دوران خاتون صحافی کا بوسہ لے کر فرار

جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کے3بینک اکاﺅنٹس میں 18 لاکھ روپے سے زائد رقم موجودہے لیکن ان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے،دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سراج الحق کے بیرون ملک کوئی اثاثے اورنہ بینک ڈیفالٹرہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں