صرف پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست نہیں چھوڑی: پرویز مشرف

03:11 PM, 23 Jun, 2018

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف نےکہا ہےکہ پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا لیکن سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا۔

سابق صدر پرویز مشرف نے چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ قانونی مشاورت کی روشنی میں دیا لیکن سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد پارٹی چیئرمین اور مہرین ملک آدم سیکریٹری جنرل کے طور پر موزوں ترین ہیں اور پارٹی کارکنان انہیں بھرپور سپورٹ کریں۔

 

جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وطن واپسی اور انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ تھا مگر ارادے کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ازخود نوٹس کا واحد مقصد مسائل کی طرف توجہ دلانا ہوتا ہے، چیف جسٹس

خیال رہے پرویز مشرف نے گزشتہ روز اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ڈاکٹر امجد کو پارٹی کا چیئرمین مقررکیا تھا۔

 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر بھی پرویز مشرف وطن واپس نہیں آئے جس پر عدالت نے ان کےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کا حکم واپس لے لیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں