بختاور بھٹو نے والدہ پر بننے والی فلم پر اعتراض اٹھا دیا

بختاور بھٹو نے والدہ پر بننے والی فلم پر اعتراض اٹھا دیا
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے والدہ پر بننے والی فلم پر اعتراض اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی جہانگیر صدیقی نے ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کر دیں

اداکارہ مہوش حیات کے سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی ۔مہوش نے پوسٹ میں لکھا کہ بہت شکرگزار ہوں کہ مجھے موقع ملا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی کے ہر پہلو سے واقف ہوسکوں کہ ان کی زندگی میں کس طرح کے اتار چڑھاؤ آئے۔

یہ بھی پڑھیں:نامعلوم شخص لائیو کوریج کے دوران خاتون صحافی کا بوسہ لے کر فرار

بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کی۔اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فلم کے لیے بینظیر کے بچوں یا خاندان کی جانب سے کسی قسم کی اجازت نہیں دی گئی لہذا یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے جس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں