مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: نثارکیلیے پارٹی دروازے کھلےرکھنے کی تجویزشہبازشریف/ فوٹو فائل

لاہور: ن لیگ نے چودھری نثارکے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق نثارکیلیے پارٹی دروازے کھلےرکھنے کی تجویزشہبازشریف اور سینیئر پارٹی رہنماؤں نے دی۔ چودھری نثارکودرخواست نہ دینے کے باعث پارٹی ٹکٹ جاری نہیں ہو گا تاہم نوازشریف،چودھری نثار کےلیے آپشن کھلارکھنے کی حتمی منظوری دیں گے۔خیال رہے کہ سابق وزیرداخلہ نے چارحلقوں سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے  اور انہوں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست بھی نہیں دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چار سیٹوں پر آزاد الیکشن لڑ رہا ہوں ، ن لیگ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا : چودھری نثار
  

 پالیسیوں کے باعث چودھری نثار علی خان اور  مسلم لیگ ن میں دوریاں ہیں ۔چوہدری نثار  نے تاحال مسلم لیگ چھوڑنے کا اعلان نہیں ۔خیال رہے کہ چودھری نثار نے کل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے نواز شریف نے اختلافات کے باعث وزارتِ داخلہ سے استعفیٰ دیا تھا لیکن میں پارٹی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری نثار کو نااہل قرار دیئے جانے کیلئے دائر اپیل خارج کردی گئی
    

ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے کے حامی تھے تاہم نواز شریف کا مؤقف تھا کہ کسی بھی امیدوار کو درخواست کے بغیر ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب چوہدری نثار کا مؤقف ہے کہ جب میں نے پہلے کبھی ٹکٹ کے لیے اپلائی نہیں کیا تو اب کیوں کروں؟

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں