ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض پی ٹی آئی امیدوار میمونہ حسین اور میاں محمود ن لیگ میں شامل

ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض پی ٹی آئی امیدوار میمونہ حسین اور میاں محمود ن لیگ میں شامل
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ایک طرف تو ناراض کارکنان نے بنی گالہ کا گھیراؤ کیا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب ناراض اراکین پارٹی چھوڑ کر بھی جا رہے ہیں ۔  ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان سے ناراض پی ٹی آئی کے  امیداور میمونہ حسین اور میاں محمود ن لیگ میں شامل ہوگئے۔فیصل آباد میں سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اندر سے کچھ جبکہ باہر سے کچھ ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018 کیلئے لوٹوں کو ٹکٹ دیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :اعلانیہ کہتا ہوں لاہور کی ٹکٹوں کی تقسیم میں نا انصافی ہوئی، ولید اقبال
  

ٹکٹوں کی تقسیم پر کپتان سے ناراض فیصل آباد کے دو سابق کھلاڑیوں کی عابد شیر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس، میمونہ حسین اور میاں محمود اختر کپتان کو چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے بھی ناانصافی کا گلہ کر کے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ ناراض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے منشور سے ہٹ کر ٹکٹیں تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی
       

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر انداز کرکے لوٹوں کو ٹکٹ دیے ہیں۔ جس طرح قربانیاں دینے والے کارکنوں کا خواب ادھورا رہ گیا ویسے ہی عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب بھی ادھورا رہ جائے گا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں