فیس بک پر صارفین کی آن لائن ہسٹری جلد فراہم ہوگی

فیس بک پر صارفین کی آن لائن ہسٹری جلد فراہم ہوگی

image by facebook

لاہور:سوشل میڈیا کے استعمال سے جہاں رابطوں میں سہولت حاصل ہوئی ہے، وہیں اس کی زیادتی نقصان دہ بھی ثابت ہوئی ہے، ایسے میں فیس بک کا ایک نیا فیچر آزمائشی مراحل میں ہے جو کسی صارف کے اس ایپ کے استعمال کے دورانیے سے متعلق آگاہ کرے گا۔


فیس بک کمپنی 'your time on facebook' کے نام سے ایک فیچر کی آزمائش کر رہی ہے، جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ صارفین فیس بک ایپ پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔

 

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کیرپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کی آن لائن ہسٹری سے متعلق اعدادوشمار موصول ہوں گے، یعنی صارف نے کتنی دیر تک فیس بک کی ایپ استعمال کی ہے۔

اس فیچر میں شامل مینیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ہفتے صارف نے کتنی دفعہ اور کتنی دیر تک فیس بک ایپ استعمال کی ہے۔

 

 
 اس فیچر کے ساتھ ساتھ 'manage your time' فیچر بھی متعارف کیا جائے گا جس کے تحت فیس بک استعمال کرنے کے دورانیے کی سیٹنگز کی جا سکتی ہیں، جس کے ذریعے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔