ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو عبرتناک شکست دیدی

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو عبرتناک شکست دیدی
کیپشن: پاکستان 3 مرتبہ یعنی 1978، 1980 اور 1994 میں چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن چکا ہے۔ فوٹو بشکریہ / ہندوستان ٹائمز

بریڈا: آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔37 ویں اور آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہو گیا جہاں افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے۔پاکستان نے ٹورنامنٹ میں انتہائی مایوس کن آغاز کیا اور اسے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ایرانی خواتین نے تاریخ رقم کردی
 
    بھارتی ٹیم نے کھیل کی ابتداء سے ہی پاکستان ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا اور 26 ویں منٹ رمن دیپ سنگھ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔بھارت کی جانب سے دوسرا گول دلپریت سنگھ نے 54 ویں منٹ میں کیا اور ٹیم کو 0-2 کی برتری دلادی۔پاکستان نے آخری پانچ منٹ میں گول کیپر کو بٹھا کر اضافی کھلاڑی کو موقع دیا لیکن قومی ٹیم کی یہ حکمت عملی بھی ناکام ہوئی اور بھارت نے اس دوران مزید 2 گول داغے گئے۔بھارت کی جانب سے تیسرا گول کھیل کے 57 ویں منٹ میں مندیپ سنگھ جب کہ چوتھا گول آخری منٹ میں للیت اپادھے نے کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کے باعث ملکی کرکٹ میں بہتری آئی: شاہد آفریدی

یاد رہے کہ یہ آخری چیمپیئنز ٹرافی ہے جس کے بعد اس ایونٹ کا سلسلہ ختم ہو جائے گا اور 2019 سے اس کی جگہ ہاکی پرو لیگ (ایچ پی ایل) شروع کی جائے گی۔بھارت اب تک کوئی چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ نہیں جیتا ہے تاہم پاکستان 3 مرتبہ یعنی 1978، 1980 اور 1994 میں چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن چکا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں