ٹرمپ کا امیگریشن بحران 'ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا عزم'

ٹرمپ کا امیگریشن بحران 'ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا عزم'
کیپشن: image by facebook

نیویارک :امریکی امیگریشن قوانین کو ٹرمپ نے "دنیا کی تاریخ کے کمزور ترین قوانین" قرار دیا ، امریکہ کی امیگریشن پالیسی سے متعلق رواں ہفتے اپنے فیصلے میں تبدیلی کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر اس ملک میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

 انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امیگریشن بحران کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیں گے ، امریکی امیگریشن قوانین کو ٹرمپ نے "دنیا کی تاریخ کے کمزور ترین قوانین قرار دیا ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے وائٹ ہاوس سے متصل آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ کے آڈیٹوریم میں اپنے خطاب میں کیا۔

جہاں ایسے خاندانوں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جن کے رشتے داروں میں سے کوئی نہ کوئی غیرقانونی طور پر امریکہ داخل ہونے والے تارکین وطن کے ہاتھوں ہلاک ہو چکا ہے۔

صدر نے ان خاندانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کا نقصان ضائع نہ جائے گا۔ ہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے,ہم اپنے ملک کو محفوظ بنائیں گے۔"