حرم کی صفائی انتظامات،سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو ویزہ جاری کرنے سے روک دیا

حرم کی صفائی انتظامات،سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو ویزہ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد:سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود سعودی سفارت خانوں کو عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنے سے روک دیا، حج 2019ء سے قبل حرم کی صفائی اور حج انتظامات کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سمیت ایشیائی اور یورپی ممالک کے مسلمانوں کو عمرہ کی سعادت سے روکا گیا ہے۔


پاکستان سے گذشتہ تین روز سے سعودی سفارت خانہ کو بھجوائے جانے والے پاسپورٹس کی ویزا ایپروول روک دی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے ائیر بلیو سمیت تمام ایئر لائن نے عمرہ زائرین کے ویزے نہ ملنے پر اپنا فضائی آپریشن بھی سعودی عرب کی جانب محدود کر دیا ہے۔

جولائی کے پہلے ہفتے سے حجاج کو سعودی عرب بھجوائے جانے کے حوالے سے ائیر لائن کو طیاروں کی مکمل تیاری کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔ پاکستان سے اس سال تقریبا دو لاکھ حجاج کو سعودی عرب لے جایا جائے گا اور وزارت حج نے بھی آب زم زم کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

آئندہ چند روز تک قومی و نجی ائیر لائن اپنا اپنا فلائٹ شیڈول حجاج کو لے جانے کے حوالے سے جاری کر دیں گی، ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر حاجی کیمپ کی صفائی کے حوالے سے بھی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔