ورلڈ کپ،پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ،پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

لندن:پاکستان کی  اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان آج جنوبی افریقہ کیخلاف بقا کی جنگ لڑے گا جبکہ کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل جبکہ حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو موقع دیا گیا۔