نیب نے کارکردگی  رپورٹ جاری کر دی

نیب نے کارکردگی  رپورٹ جاری کر دی
کیپشن: File Photo

اسلام آباد: نیب نے کارکردگی  رپورٹ جاری کر دی، اب تک 4 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان پر جرم ثابت ہونے کی شرح 70 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق ، قومی احتساب بیورو کو اب تک کرپشن کی4 لاکھ64 ہزار شکایات موصول ہوئیں ۔ 14 ہزار شکایات پر کاروائی ،8 ہزار معاملات کی انکوائری کی گئی، نیب نے اب تک 4 ہزار 2سو کیسز کی انوسٹی گیشن کی ۔

نیب رپورٹ کے مطابق ،نیب  نے 3 ہزار 5 سو کرپشن کیسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے، 900 ارب روپے کے 1231 ریفرنس زیر سماعت ہیں ۔