ورلڈکپ:پاکستان نےجنوبی افریقہ کوشکست دےدی

ورلڈکپ:پاکستان نےجنوبی افریقہ کوشکست دےدی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

لندن:پاکستان نےجنوبی افریقہ کو 49 رنز سےشکست دےدی، جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز کر سکی۔ 

پاکستان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی ، محمد عامر نے ہاشم آملہ کو 4 کے مجموعی سکور پرآﺅٹ کر دیا، کپتان فاف ڈوپلیسز نے کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ 89 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم کوئنٹن ڈی کوک 47 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ مارکرم 7 رنز بنا کر  آﺅٹ ہوئے۔فاف ڈوپلیسز بھی 63 رنز ہی بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسین نے 36 ، ملر نے 31 اور فیہلوک وائیو نے 46 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شاداب خان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ محمد عامر نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک شکار کیا ۔ 

 

اس سے قبل  پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے حارث سہیل  59 گیندوں پر89 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بابر اعظم نے69 کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اوپنر  فخرزمان اور امام الحق  44،44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ محمد حفیظ  نے 20 اور عماد وسیم نے 23  اسکور کیے۔ وہاب ریاض 4 رنز کے مہمان بنے ۔ 

 

جنوبی افریقا کی جانب سے لونگی این گیٹی نے 3 اور عمران طاہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

 

یادرہے کہ  پاکستان  ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہےجو درست ثابت ہوا اور پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کو بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب رہی۔