سعد رفیق کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 سعد رفیق کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: Image Source: Neo Screen Shot

اسلام آباد: خواجہ سعد رفیق کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ، خواجہ سعد رفیق کی سابق صدر آصف زرداری سے اسلام آباد میں  ملاقات  ہوئی ،جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہسعد رفیق سے ملاقات اچھی رہی، اگر چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک آئیگی توآپ کو بتا کرآئے گی۔سیاست کی باتیں ہیں، سیاسی لوگوں سے پوچھو، ہمیں کیا پتا۔ 

سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کیا کہ اگر سیاست دان آپس میں سیاست پر بات نہیں کریں گے تو کیا کریں گے،زرداری صاحب کے ساتھ چائے کا کپ پیا ہے ۔