وزیر اعلیٰ پنجاب کی نااہلی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی نااہلی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہو گی اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان وزیر اعلیٰ کریں گے۔رجسٹرار آفس نے وزیر اعلیٰ  پنجاب کی نااہلی درخواست پر اعتراض کر رکھا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف گزشتہ سال بھی نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے لاہور ہائی کورٹ  کے ملتان بنچ سے تعلق رکھنے والے الیکشن ٹریبونل کے جج  نے خارج کردیا تھا۔

وزیر اعلیٰ کے خلاف ان کے مدمقابل  ناکام امیدوار سردار اکرم خان ملغانی نے انتخابات میں دھاندلی کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔وزیراعلی پنجاب کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ  الیکشن میں کسی بھی سطح پر دھاندلی نہیں ہوئی، عذرداری کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔ مخالف فریق وزیر اعلیٰ کے خلاف دستاویزی اور واقعاتی شہادتیں  فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ڈیرہ غازی خان کے  صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 286 سے منتخب ہوئے ہیں۔ہائی کورٹ ملتان بنچ میں الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مجاہد مستقیم نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی تھی۔