آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو
کیپشن: ملاقات کرنے والوں میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 10 رکنی میڈیکل ٹیم شامل تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد نے ملاقات کی جس میں کورونا کی صورتحال اور پاکستان کی موثر حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرنے والوں میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 10 رکنی میڈیکل ٹیم شامل تھی جس کی قیادت میجر جنرل ڈاکٹر ژو کر رہے تھے۔

2569cd22dcdb7d7edfef33deff3f3e7d

آرمی چیف نے ملاقات کے دوران طبی سامان اور چینی ماہرین کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا ابھی تک کورونا کا علاج ڈھونڈ رہی ہے۔ کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجہ کیساتھ گفتگو میں پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔