عدالت نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی ملز کے خلاف کارروائی سے روک دیا

عدالت نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی ملز کے خلاف کارروائی سے روک دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا فیصلہ آنے تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءجہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، شوگر مل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر نوٹسز بھیجوائے اور آرٹیکل 10 اے کی خلاف وزری کی ہے، عدالت ایف بی آر کے ٹیکس نوٹسز کو کالعدم قرار دے۔
عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست فیصلے کیلئے ایف بی آر کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ ایف بی آر کے فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے۔