لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی ضمانت منظور کرلی

Lahore High Court, bail, Khawaja Asif, PML-N, Money laundering

لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی ضمانت منظور کرلی ،لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی ضمانت منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ہوئی ہے،ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی نے فیصلہ سنایا۔

واضح رہے  مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو دسمبر2020 میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ، خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد نیب نے مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم خواجہ آصف نے مبینہ طور پر اپنی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے جب کہ اثاثہ جات کی نوعیت بھی خواجہ آصف کے ریکارڈ سے کہیں زیادہ ہے ۔

نیب کا کہنا تھا خواجہ آصف نے آمد ن کے ذرائع اور منتقلی کو بھی چھپایا ، ملزم خواجہ آصف کی بیرون ملک ملازمت کا معاملہ عدالت عالیہ اور عدالت عظمٰی میں بھی زیر سماعت رہا جہاں قرار دیا گیا کہ ملزم خواجہ آصف کے پبلک آفس رکھنے اور پرائیویٹ نوکری میں کوئی قانونی قدغن نہیں جب کہ نیب انکوائری کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا خواجہ آصف کی ظاہر کردہ بیرونی آمدن درست ہے یا نہیں ،  خواجہ آصف کو متعدد مواقع دیے گیے لیکن وہ مطمن نہیں کر سکے۔