خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر جمائما کا رد عمل سامنے آ گیا

خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر جمائما کا رد عمل سامنے آ گیا
کیپشن: خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر جمائما کا رد عمل سامنے آ گیا
سورس: فائل فوٹو

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے لباس سے متعلق پر بیان تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں جنسی زیادتی کے واقعات کی ایک وجہ خواتین کے لباس کو قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر پھر سے پرانی بحث کا آغاز ہو گیا۔

71199c343262ab6ab9a335f4da710d13

اس موقع پر جمائما خان نے بھی پھر سے اپنی 8 اپریل کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سعودی عرب میں قیام کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ برسوں پہلے سعودی عرب میں تھی تو عبایا اور نقاب پہنی بزرگ خاتون سے ملاقات ہوئی تھی۔

86ab54f7844b753f2f29d32fdeb0fb86

بزرگ خاتون نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب میں خود کو مکمل ڈھانپ کر باہر نکلتی تھی تو نوجوان پیچھے لگ جاتے تھے اور ہراساں کرتے تھے۔ اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے میں نے نقاب ہٹا دیا تاکہ چہرہ نظر آسکے اور لڑکے میری عمر جان لیں۔

جمائما خان نے یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد لکھا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ خواتین کس طرح کے کپڑے پہنتی ہیں۔

جمائما خان نے رواں برس اپریل میں ہی اپنی ایک اور ٹویٹ میں قرآن کی آیت کا حوالہ بھی دیا تھا جس میں مسلمان مردوں کو نگاہیں نیچی رکھنے اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

af47d6dff65b4ff77dd095ab640754ba

جمائما خان نے قرآنی آیت والی ٹویٹ کی اپنی سب ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ میں جس عمران خان کو جانتی تھی وہ کہتے تھے کہ پردہ عورتوں کا نہیں بلکہ مردوں کی نگاہوں کا ہونا چاہیے۔