پی آئی اے کا چار جدید ترین طیارے خریدنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا چار جدید ترین طیارے خریدنے کا فیصلہ
کیپشن: پی آئی اے کا چار جدید ترین طیارے خریدنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کم ایندھن خرچ کرنے والے چار جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قومی ایئرلائین نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی آئی اے نیرو باڈی کے 4 نئے جہاز 6 سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا۔ 4 نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34 ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے وسط میں پہلا ایئربس 320 پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ہوجائے گا، دوسرا طیارہ اگست میں بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔ مزید دو طیارے اکتوبر اور دسمبر پی آئی اے کو مل جائیں گے۔

پی آئی اے بزنس پلان میں 8 سے زائد طیارے شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل دو پرانے بوئنگ 777طیاروں کو نئےطیاروں کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا۔ پی آئی اے کاروبار کی ضروریات کے مطابق نئے طیارے خرید رہی ہے۔