سٹاک مارکیٹ میں مندی، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی میں اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں مندی، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی میں اضافہ
کیپشن: سٹاک مارکیٹ میں مندی، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی میں اضافہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستانی کرنسی مزید کمزور ہونے لگی اور ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھرمزید 34 پیسے مہنگا ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی دیکھی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 34 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 53 پیسے ہو گیا۔

204b416b5b3a0b5c79e081dfd840175d

ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد 86.44 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 47 ہزار 900.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.18 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 23 کروڑ 69 لاکھ 36 ہزار 482 شیئرز کا لین دین ہوا۔