پاک-ترک تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، آرمی چیف

پاک-ترک تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، آرمی چیف
کیپشن: پاک-ترک تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، آرمی چیف
سورس: فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم ملک ہے جبکہ پاکستان اور ترکی کا تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ترکی کا ایک روزہ سرکاری دورہ پر ہیں۔ آرمی چیف کی ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت سےملاقاتیں ہوئیں، اس دوران  باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کی گیا۔ افغان مفاہمتی عمل میں تازہ پیشرفت اورباہمی سکیورٹی ودفاعی تعاون بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے ترکی اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم رکن ہے اور پاک ترک تعاون کے خطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ترک وزیر دفاع اورعسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ افغان مفاہمتی عمل سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔