پی ایس ایل کا تاج کس کے سر سجے گا ؟فیصلہ کن مرحلہ آگیا

Multan Sultans and Peshwar Zalmi PSL 6

ابو ظہبی :پی ایس ایل سیز ن چھ کے فائنل کا تاج کس کے سر سجے گا ،ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں میں کانٹے کا جوڑ پڑے گا ،پاکستان سپر لیگ  سیزن چھ کے فائنل ٹاکر ے میں 24 جون بروز جمعرات رات نو بجے ملتان سلطانز  اور پشاور زلمی  مدمقابل ہونگی۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کیلئے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے اب دونوں ٹیمیں فائنل ٹاکرے کیلئے24 جون بروز جمعرات  میدان میں اُتریں گی ، میچ سے قبل دونوں کپتانوں نے ٹائٹل کو اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، پشاور زلمی کوچوتھی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا جبکہ ملتان سلطانز پہلی بار فائنل میں ان ایکشن ہوگی۔

واضح رہے پی ایس ایل 6 کے دوسرے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، ملتان سلطانز پہلے ہی پی ایس ایل 6 کے فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے اور پشاور زلمی نے کل کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا