پیپلز پارٹی اور ن لیگ بتائیں وہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے تھے، فرخ حبیب

پیپلز پارٹی اور ن لیگ بتائیں وہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے تھے، فرخ حبیب
کیپشن: پیپلز پارٹی اور ن لیگ بتائیں وہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے تھے، فرخ حبیب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا آئی ایم ایف کے تمام ٹارگٹ حاصل کیے اور ہم ان کی طرح نہیں کہ جو پرچہ آئے مان لیا جائے جبکہ اس جی ڈی پی کیلئے عمران خان کی تین سال کی محنت ہے

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھاک ہ آئی ایم ایف کےساتھ بہتر حالات میں گفتگو کر رہے ہیں لیکن یہاں کہا جا رہا ہے آئی ایم ایف پروگرام منجمد ہو چکا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ بتائیں وہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے تھے اور آج ان کے لیے گئے قرضوں کے سبب تین ہزار ارب سود کی مد میں ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تمام ٹارگٹ حاصل کیے، ہم ان کی طرح نہیں کہ جو پرچہ آئے مان لیا جائے لیکن  اس جی ڈی پی کیلئے عمران خان کی تین سال کی محنت ہے۔ ان کے دور میں وزیر اعظم ہاؤس کا بجٹ ایک ارب سے زائد تھا اور وزیراعظم نے دو کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان جانتے ہیں چالیس فیصد عوام خط غربت سے نیچے ہے اور تعصب کی عینک اتاریں، پتہ چلے گا کہ کسان خوشحال ہوا ہے، آج کسان سے ڈھائی سے 300 روپے من گنا خریدا جا رہا ہے اور اس ملک کو ایک ہی شخص ٹھیک کر رہا ہے جس کا نام عمران خان ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں کریڈٹ کارڈ گروتھ تھی اور سکوک بانڈ پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ سکوک بانڈز انہوں نے نہیں جاری کیے؟ اسحاق ڈار بتائیں کہ موٹروے اور جناح انٹرنیشنل کو انہوں نے گروی نہیں رکھوایا تھا ،  عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے کہ میں نہیں جھکوں گا نا قوم کو جھکنے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بریک فیل گاڑی سے اسحاق ڈار چھلانگ مار کر اتر گئے اور ہم اس گاڑی کو روک رہے ہیں۔

سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سو ارب روپے کی اسکیمیں بھی مکمل نہیں کر پائی اور وفاق سے ملنے والا پیسہ بیرون ملک نا بھیجو، عوام پر خرچ کرو۔