ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر

ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر
کیپشن: ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر
سورس: فائل فوٹو

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز سے متعلق نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے بعد بابر اعظم 11ویں نمبر پر چلےگئے۔

نئی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر ہوگئے  اور ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں 11ویں نمبر پر چلےگئے۔

اس فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے ،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کا بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرا نمبر ہے جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

رینکنگ میں بھارت ہی کے ریشبھ پنت چھٹے اور روہت شرما ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ساؤتھ افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 2 درجے برتری کے ساتھ 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اور بھارت کے روی چندرن دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور اس فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی بولر پہلے 10 نمبروں میں جگہ نہیں بنا سکا۔