کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے ظاہر کیا ہے اور 30 جون سے مون سون کا نیا سپیل تھرپارکر سے سندھ میں داخل ہونے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیا سپیل سندھ میں داخل ہونے کے بعد 2 یا 3 جولائی سے کراچی میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہو گا ۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ شام شہر قائد میں طوفانی ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی جس کے بعد کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا اور انتظامیہ کی جانب سے نکاس کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں