امپورٹڈحکومت روزعوام سےجھوٹ بولتی ہے: فرخ حبیب

امپورٹڈحکومت روزعوام سےجھوٹ بولتی ہے: فرخ حبیب

لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ امپورٹڈحکومت روزعوام سےجھوٹ بولتی ہے، مزدور کی کم از کم تنخواہ 25 ہزار کے نوٹی فیکیشن پر بھی  عمل نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ بجٹ میں  تین  تبدیلیاں کی جاچکی ہیں، امپورٹڈحکومت نےملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا، اپنےہی نوٹیفکیشن جاری کرکےاس پریوٹرن لےچکےہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ان کےدورمیں گنےکےکاشتکارکااستحصال ہوتاتھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان  نے ایکسپورٹ  میں  27 فیصد اضافہ کیا، احساس پروگرام دنیامیں چوتھےنمبرپرآیاتھا ،چینی 20لاکھ ٹن اضافی پیداہوئی،اس لیےقیمت کم ہے۔

مصنف کے بارے میں