نیو لاہور سٹی فیز 4 میں پلاٹ الائٹمنٹ کی قرعہ اندازی ہو گئی

نیو لاہور سٹی فیز 4 میں پلاٹ الائٹمنٹ کی قرعہ اندازی ہو گئی

لاہور: نیو لاہور سٹی فیز 4 میں پلاٹ الائٹمنٹ کی قرعہ اندازی کر دی گئی ۔ جس میں تقریبا 2000 سے زائد خوش نصیبوں کو پلاٹ نمبر مل گئے ۔

کسٹمر کیئر ڈیپارٹمنٹ میں منعقد تقریب میں انتظامیہ کی جانب سے کمپوٹرائزڈ طریقے سے پلاٹ الائٹمنٹ کا عمل مکمل کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او رضا خان نے کہا کہ تمام مالکان کو جلد اُن کے پلاٹس کا قبضہ بھی دیدیا جائے گا تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر کا عمل مکمل کر سکیں ۔

اس موقع پر جنرل مینجر سیلز وسیم اصغر نے کہا کہ نیو لاہور سٹی کی انتظامیہ نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں ۔ انتظامیہ نے بین الاقوامی معیار کے ترقیاتی کام کروا کر سوسائٹی کو ایک منفرد مقامم کا حامل بنایا ہے ۔

 

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف کسٹمر کیئر ڈیپارٹمنٹ فیصل رفیق مغل نے کہا کہ اُن کی ٹیم ہمہ وقت اپنے کسٹمر کی خدمت میں مصروف ہے اور کسی بھی کسٹمر کو سوسائٹی سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ اُن کے ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں ، اُن کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ بہترین سروس کے معیار کو یقینی بنایا جائے ۔

تقریب میں ہیڈ آف سیلز عرفان آصف، محمد قاسم، صہیب جمال، کسٹمر کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سجاد بھٹی، ذیشان اور ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

لاہور سٹی شہر کی سب سے خوبصورت سوسائٹی ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ہر سہولت سے آراستہ کرتی ہے ، سوسائٹی ایل ڈی اے اور واسا سے منظور شدہ ہے۔

ملاحم رئیل اسٹیٹ کے سی ای او عامر رفیق گجر اور ارحم اسٹیٹ کے سی ای او محمد سرفراز نے  اس موقع پر نیو لاہور سٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور پلاٹس مالکان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ فیز 4 میں ترقیاتی کام پہلے سے بھی زیادہ جلد مکمل ہو جائیں گے ۔

مصنف کے بارے میں