رابطہ کیا، دنیا میں کہیں سے گیس نہیں مل رہی، آنے والے حالات اچھے نہیں ہوں گے: وزیر پٹرولیم

رابطہ کیا، دنیا میں کہیں سے گیس نہیں مل رہی، آنے والے حالات اچھے نہیں ہوں گے: وزیر پٹرولیم
سورس: File

اسلام آباد: وزیر توانائی و پٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ کہتے ہیں آنے والے مہینوں میں حالات اچھے نہیں ہیں۔ میں نے ایل این جی فراہم کرنے والوں سے رابطہ کیا ان کا کہنا تھا کہ جہاز تو دور کی بات یورپ گیس کا ایک ایک مالیکیول خرید چکا ہے۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ دو سال قبل موقع آیا تھا کہ جب گیس 4 ڈالر پر مل رہی تھی لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے وہ موقع گنوادیا اور طویل المدت معاہدے نہیں کیے۔ جس قیمت پر آج ایل این جی مل رہی ہے اس سے فرنس آئل اور کوئلہ سستا ہے۔ سستا کوئلہ خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

مصدق ملک نے کہا کہ 15 جولائی سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی۔ ہمارے تین میں سے دو کارخانے سستے کوئلے پر چل سکتے ہیں۔ آج بجلی بنانے کی قیمت دگنی ہوگئی ہے۔ روس یوکرائن جنگ کے بعد دنیا بھر میں گیس ملنا بند ہوگئی ہے۔ نومبر سے فروری تک چولہے جلانے کیلئے 1170 ملین یونٹ گیس درکار ہے جبکہ ہماری مقامی پیداوار 670 یونٹ ہے۔ 500 ملین یونٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں