نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے یا انتقام  لیا جا رہا ہے:مریم اورنگزیب

نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے یا انتقام  لیا جا رہا ہے:مریم اورنگزیب
کیپشن: maryam aurangzeb statement regarding nawaz

اسلام آباد:وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے یا انتقام  لیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے جشن بہاراں کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے یا انتقام  لیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی ختم اور پارک آباد ہو رہے ہیں ، پاکستان کے اندر تمام پراجیکٹس پر نواز شریف کا نام ہے ، سی پیک پاکستان اور خطے کے عوام کو نواز شریف کا تحفہ ہے۔

مریم نواز شریف نے عوام کو بےتحاشہ پروجیکٹ کے تحفے دیئے ، شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی دیگئی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔