مشکلات کے شکار بھارتی کرکٹر محمد شامی کو بڑی خوشخبری مل گئی

مشکلات کے شکار بھارتی کرکٹر محمد شامی کو بڑی خوشخبری مل گئی

نئی دہلی:بھارت کے محکمہ اینٹی کرپشن نے کرکٹر محمد شامی کو کلیئر کر دیا۔ محمد شامی کو بی سی سی آئی کی طرف سے سنٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری میں بحال کر دیا گیا اور ان کو انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کی بھی اجازت مل گئی ہے۔

بورڈ نے کرکٹرکیخلاف ان کی اہلیہ کی طرف سے تشدد کے الزامات اور مقدمہ دائر کرنے کی وجہ سے ان کے سنٹرل کنٹریکٹ کو روک لیا تھا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کمیٹی الزامات کی تحقیقات کر رہی تھی۔ آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے کہا کہ ہمیں اینٹی کرپشن کی طرف سے تحقیقات کا انتظار تھا۔دہلی پولیس کے سابق کمشنر اور اینٹی کرپشن بورڈ کے سربراہ نیرج کمارنے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں کچھ نہیں ملا۔