معروف ماہر تعلیم اور دانشور پروفیسر فضل حق انتقال کر گئے

معروف ماہر تعلیم اور دانشور پروفیسر فضل حق انتقال کر گئے

کوئٹہ: بلوچستان کے معروف ماہر تعلیم اور دانشور پروفیسر فضل حق میر کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔ پروفیسر فضل حق میر کافی عرصہ سے گردوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ وہ طویل علالت کے بعد آج صبح کوئٹہ کے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرالوجی میں انتقال کر گئے۔

 مزید پڑھیں:  پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ہائی کیفین لیول ڈرنکس کی فروخت کیخلاف ایکشن

پروفیسر فضل حق کو تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ پروفیسر فضل حق میر اس وقت ادارہ تعمیر نو ٹرسٹ کے سیکرٹری اور تعمیرنو کالج کے پرنسپل کے طور خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

وہ بلوچستان میں تعلیم کے شعبہ سے 40 سال سے زائد عرصہ سے وابستہ تھے۔ پروفیسر فضل حق میر تعمیرنو کالج کی مسجد میں نمازجمعہ کی خطابت اور امامت کے فرائض بھی سرانجام دیتے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں