نیو نیوز کے پروگرام حرف راز کے اینکر اوریا مقبول جان کی امریکا داخلے پر پابندی

نیو نیوز کے پروگرام حرف راز کے اینکر اوریا مقبول جان کی امریکا داخلے پر پابندی

لاہور: افغانستان میں امریکی ناکامیوں کا پردہ چاک کرنا امریکا کو ناگوار گزار۔ نیو نیوز کے پروگرام حرف راز کے اینکر اور معروف دانشور اوریا مقبول جان کے امریکا داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اوریا مقبول جان امریکا روانگی کیلئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو حکام نے بتایا امریکی سفارتخانے کی ہدایات کے مطابق آپ کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ایک ارب ڈالر مالیت اسلحے کا معاہدہ ہو گیا

اوریا مقبول جان معروف کالم نگار، شاعر، دانشور اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ پاکستان کے معروف اردو اخبارات میں ان کے کالم شائع ہوتے ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز پر یہ تجزیہ کار کی حیثیت سے شریک ہوتے آئے ہیں۔ 2004 میں انہیں پاکستان کے بہترین ستون نگار کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

اوریا مقبول پاکستان میں سول سروس کر چکے اور کئی اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ 18 جنوری 2016 کو 31 سال کی سروس کے بعد ملازمت سے الگ ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں