کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ریٹائیرمنٹ کا اعلان کر دیا

کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ریٹائیرمنٹ کا اعلان کر دیا

ہرارے : اپنی جارحانہ بلے بازی سے پوری دنیا میں مشہور ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے ورلڈکپ 2019ءکو اپنا آخری ٹورنامنٹ قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ورلڈکپ 2019ء کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ کرس گیل ورلڈکپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیلنے کیلئے زمبابوے میں موجود تھے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کیخلاف میچ میں شاندار سنچری بھی سکور کی مگر اس کے بعد کے میچوں میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
ویسٹ انڈیز کا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کرس گیل نے خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اس ٹورنامنٹ کو اپنے کیرئیر کا آخری ٹورنامنٹ بھی قرار دیدیا اور کہا کہ چونکہ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہے اس لئے میں خود کو مکمل فٹ رکھ کر بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
انہوں نے زمبابوین حکومت اور کرکٹ بورڈ کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا جبکہ ان کی ٹیم کی حمایت کرنے پر عوام کے بھی مشکور نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں جس مقصد کیلئے آئے تھے، وہ پورا ہو گیا ہے اور یہاں سے جتنی محبت ملی، وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔