سٹیٹ بینک نے اپنا آفیشل فیس بک پیج لانچ کر دیا

سٹیٹ بینک نے اپنا آفیشل فیس بک پیج لانچ کر دیا

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنا باضابطہ فیس بک پیج لانچ کردیا۔
اعلامیے کے مطابق اس پیج کا ٹیسٹ کافی عرصے سے جاری تھا۔ لانچ کے بعد تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اسٹیٹ بینک کی باضابطہ اعلامیوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے اپنے پیغام میں امید کا اظہار کیا کہ رابطوں کے نئے ذرائع متعارف کروانے سے اسٹیٹ بینک کو اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیج لانچ ہونے سے رابطوں کا فقدان ختم ہوگا جبکہ غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے میں بھی آسانی ہوگی۔فیس بک پیج پر گورنر اسٹیٹ بینک کے پیغامات بھی دیکھے جاسکیں گے۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی 2015 کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل بھی لانچ کیا تھا جو اب ٹوئٹر ویریفائی بھی کرچکا ہے۔