شہدا کی روحیں مطالبہ کرتی ہیں کہ پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن رکھیں:شہباز شریف

شہدا کی روحیں مطالبہ کرتی ہیں کہ پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن رکھیں:شہباز شریف
کیپشن: cm punjab shahbaz sharif

لندن : وزیراعلی شہباز شریف کہتے ہیں مخالفت ، باہمی چپقلش ، محاذ آرائی اور اداروں کے مابین تناو کو ختم کر کے نیا سوشل کنٹریکٹ بنانے کی ضرورت ہے ، شہدا کی روحیں مطالبہ کرتی ہیں کہ پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا تیانجن یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رونے دھونے سے کچھ نہیں ملتا نہ ، آپس کی مخالفت اور اداروں کے درمیان تناو کو ختم کر کے پر امن فضا قائم کی جانی چاہئے۔

انہوں نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دہتے ہوئے کہا 23 مارچ 1940 والے جذبے کو اپنا کر ہی وطن عزیز کو آگے لے کر جائیں گے ، حکومت قوم کو مسائل سے نکالنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے۔

آزادی کے تحفظ کیلئے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیر سگالی کو فروغ دینا ہوگا ، وزیراعلیٰ نے مزید کہا آج ہمیں عہد کرنا ہے پاکستان کے دنیا میں باوقار مقام کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا کر قائدؒ اور اقبالؒ کا خواب پورا کریں گے۔