انسٹاگرام صارفین کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی

انسٹاگرام صارفین کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور: فیس بک کی فوٹو شیئرنگ انسٹاگرام کے ایلگورتھم میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ نیوز فیڈ ریفریش کرنے پر صارفین کی پسندیدہ پوسٹس غائب نہ ہوسکیں۔
انسٹاگرام صارفین کو اکثر یہ مشکل پیش آتی ہے کہ جب وہ نیوز فیڈ کو ریفریش کرتے ہیں تو وہ فوراً ٹاپ پوسٹ پر چلے جاتے ہیں، تاہم اب یہ شکایت دور ہونے جارہی ہے۔انسٹاگرام کی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق صارفین کے لیے ’نیو پوسٹ‘ فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے، جو فی الوقت آزمائشی مراحل میں ہے اور جس کی مدد سے وہ خود نیوز فیڈ ریفریش کرنے کا انتخاب کرسکیں گے۔اس بٹن کے ذریعے صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ نیوز فیڈ میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔
علاوہ ازیں انسٹاگرام میں صارف کی وہ پوسٹ، نیوز فیڈ پر پہلی ترجیح ہوگی جن میں نئی ویڈیوز یا تصاویر پوسٹ کی گئی ہوں گی۔انسٹاگرام کے مطابق کمپنی کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین کو بہتر سے بہتر فیچر فراہم کیے جائیں تاکہ وہ با آسانی اپنے یادگار لمحات دوستوں سے شیئر کر سکیں۔