ملک و قوم کیلئے مثالی خدمات پر چار سو افراد کیلئے قومی اعزازات

ملک و قوم کیلئے مثالی خدمات پر چار سو افراد کیلئے قومی اعزازات
president award awan sadar islamabad

اسلام آباد: اسلام آباد میں ملک و قوم کیلئے مثالی خدمات پر چار سو افراد کو قومی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نے سول و عسکری شخصیات کو ہلال امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات سے نوازا۔

مصر کے مفتی اعظم شوقی ابراہیم کو بھی ہلال قائداعظم کا اعزاز دیا گیا ، صحافی ادیب  منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی مرحوم کو ہلال امتیاز اور کیمی ہائیڈ اینڈوسانگ جانگ ہان کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں بھی انیس افراد کو سول ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی ، گورنر ہاؤس پشاور میں پانچ نمایاں شخصیات کو بہترین خدمات پر سول اعزازت سے نوازا گیا۔