سٹیٹ بینک نے 10 ہزار کے نوٹ کی افواہ مسترد کر دی

سٹیٹ بینک نے 10 ہزار کے نوٹ کی افواہ مسترد کر دی

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کو غلط قرار دیدیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا میں بڑی مالیت کے نوٹ سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہیں، موجودہ مالیت کے بینک نوٹ لین دین سمیت دیگر ضروریات پوری کر رہے ہیں۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑی مالیتوں کے بینک نوٹ جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور عوام ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں.

.

 دوسری جانب سٹیٹ بینک نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے بھی اس خبر کو شیئر کیا۔