مفتی تقی عثمان حملہ، وزیراعلیٰ کا شہید پولیس اہلکار کے بچوں کے علاج کا اعلان

مفتی تقی عثمان حملہ، وزیراعلیٰ کا شہید پولیس اہلکار کے بچوں کے علاج کا اعلان
کیپشن: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مفتی تقی عثمانی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے مفتی تقی عثمانی پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے نابینا بچوں کا علاج کرانے اور انہیں تعلیم دلوانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزراء کے ہمراہ مفتی تقی عثمانی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔

مفتی تقی عثمانی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی گاڑی پر چاروں اطراف سے فائرنگ کی گئی جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ اللہ پاک نے آپ پر کرم کیا اور آپ کو اور اہلخانہ کو محفوظ رکھا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید اہلکار کے خاندان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ شہید کے نابینا بچوں کا علاج کرائیں گے اور انہیں تعلیم بھی دلوائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر مفتی تقی عثمان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں ان کا محافظ پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا۔