گوجرانوالہ، نجی سکول کی دیوار گرنے سے 6 بچے، خاتون ٹیچر جاں بحق

گوجرانوالہ، نجی سکول کی دیوار گرنے سے 6 بچے، خاتون ٹیچر جاں بحق
کیپشن: امدادی کارکنوں اور موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر بچوں کو اسپتال منتقل کیا۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

گوجرانوالا: کشمیر روڈ پر نجی اسکول میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران خستہ حال دیوار گرنے سے 6 کم سن طلبہ اور خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر کے ٹی ماڈل اسکول کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ اور ٹیچر شدید زخمی ہو گئے۔

امدادی کارکنوں اور موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر بچوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 بچے اور ایک استانی جاں بحق ہو گئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں 23 مارچ اور رزلٹ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔