بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تین لاشیں برآمد

بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تین لاشیں برآمد
کیپشن: پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال رکھنی منتقل کر دیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

بارکھان: بلوچستان کے علاقے بارکھان کے علاقے سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق بارکھان کے علاقے رکھنی سے 3 تشدد زدہ لاشیں ملیں اور تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت علم دین، نظام الدین اور رضا خان کے ناموں سے ہوئی جب کہ تینوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال رکھنی منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔