سوشل میڈیا پر زیرگردش اسرائیلی پائلٹ کی پاکستان میں ہلاکت کی خبر جعلی نکلی

سوشل میڈیا پر زیرگردش اسرائیلی پائلٹ کی پاکستان میں ہلاکت کی خبر جعلی نکلی
کیپشن: image by facebook

لاہور : اسرائیلی پائلٹ کی پاکستان میں ہلاکت کی خبریں کافی عرصہ تک سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں لیکن اس میں حقیقت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار کا جو تراشہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا وہ جعلی نکلا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پائلٹ پاکستان میں مارا گیا ہے ۔

فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اسرائیلی پائلٹ کی تصویر دکھائی گئی جوکہ جنگی طیارے کے قریب اپنی فیملی کیساتھ کھڑا ہے اور اس پر ہیڈ لائن بنائی گئی کہ وہ پائلٹ ہے جس کے جہاز کو پاکستانی فضائیہ نے نشانہ بنایا ہے۔

یروشلم پوسٹ میں شائع ہونے والی خبر میں اس تصویر کو اس ہیڈ لائن کیساتھ لگایا گیا تھا کہ یہ اس پائلٹ کی تصویر ہے جوکہ فضائی حادثے میں مارا گیا۔

فیس بک صارف نے یروشلم پوسٹ کی خبر کے سکرین شاٹ کو فوٹو شاپ کرتے ہوئے اس کی ہیڈ لائن کو تبدیل کر دیا تھا جس کو فیس بک صارفین کی اکثریت نے سچ تسلیم کیا تھا۔

فیس بک پوسٹ کو تین ہزار سے زائد مرتبہ شیئر کیا گیا تھا۔